28 فروری 2017 - 07:40
سعودی وزير خارجہ کے بعد اب سعودی عرب کے ولیعہد بھی بغداد کا دورہ کریں گے

کویتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے وزير خارجہ کے دورہ بغداد کے بعد سعودی عرب کے ولیعہد بھی عراق کا دورہ کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر کے دورہ بغداد کے بعد سعودی عرب کے ولیعہدمحمد بن نایف بھی بغداد کا دورہ کریں گے۔ کویتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے وزير خارجہ کے دورہ بغداد کے بعد عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس کے بعد سعودی عرب کے ولیعہد عراق کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب عراق کے خلاف اپنی معاندانہ پالیسیوں سے عقب نشینی کررہا ہے سعودی عرب کے حمایت یافتہ وہابی دہشت گردوں کو عراق میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔

.......

/169